28 فروری، 2025، 2:54 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85764903
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان، خیبرپختونخوا، نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ، 5 لوگ مارے گئے

اسلام آباد/ ارنا- اکوڑا خٹک میں واقع جامعہ حقانیہ میں خودکش حملہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک 5 لوگ اس حملے میں مارے گئے ہیں۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کيے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ نماز جمعہ کے دوران ہونے والے اس خودکش حملے میں متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق کا نام بھی مارے جانے والے افراد میں دیکھا جا رہا ہے۔

اب تک کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .